سعودی عرب اوراقوام متحدہ کا ماحولیات کا عالمی دن منانے کی مہم کا آغاز
مہم ریاض میں اگلے پانچ جون کو اس کے عالمی جشن کی تاریخ تک جاری رہے گی،عرب میڈیا
پیر 29 اپریل 2024 14:07
(جاری ہے)
ان سرگرمیوں کا اہتمام وزارت ماحولیات نے اپنے ماحول کو جانیں کے نعرے کے تحت کیا ہے۔ یہ عالمی یوم ماحولیات کے اعلان کی مہم ریاض میں اگلے پانچ جون کو اس کے عالمی جشن کی تاریخ تک جاری رہے گی۔
ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر اسامہ فقیھا نے کہا کہ زمین کی تنزلی اور خشک سالی کا حل تلاش کرنا ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جس میں فیصلہ ساز، نجی شعبہ اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں شامل ہیں۔ دنیا میں صحرا بندی اور خشک سالی کو کم کرنے کے علاوہ زرعی زمینوں کو دوبارہ آباد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے دوران سعودی عرب پالیسیوں اور اقدامات میں عالمی سرمایہ کاری کی فوری ضرورت کو اجاگر کرے گا۔ ان اقدامات کا مقصد فطرت کے تحفظ، زمینوں کو دوبارہ آباد کرنا اور سب کے لیے ایک پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے قومی اور عالمی کوششوں کو متحرک کرنا ہے۔قوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ الزبتھ مریما نے دنیا بھر میں زمینی انحطاط کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انسانیت اور کر ارض کے لیے تباہی کا انتباہ دیا اور کہا کہ اگلے 30 سالوں کے دوران زمین کی 95 فیصد حصہ انحطاط کا شکار ہوجائے گا۔واضح رہے عالمی یوم ماحولیات 2024 دنیا بھر میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے اہم کام کی حمایت کرتا ہے۔ ممالک نے فطرت کی خاطر زمینوں اور سمندروں کی 30 فیصد حفاظت کے ذریعے ایک ارب ہیکٹر اراضی کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی وزیرخارجہ کا دورہ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیووائرل
-
راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان
-
پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال
-
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’’اوپن اے آئی‘‘نے چھ نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کروا دیا
-
رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی نے جنگ بندی مذاکرات کھٹائی میں ڈال دئیے، قطر
-
غزہ کے باشندوں کو امداد دینے کے بجائے نکال باہر کیا جائی اسرائیلی وزیر
-
اقوام متحدہ کی اعلی عدالت آج رفح پر اسرائیلی یلغار کی سماعت کرے گی
-
کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا
-
افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 12زخمی
-
ایشیا میں اپریل میں شدید گرمی ہوئی،عالمی ماہرین
-
ناسا نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا
-
اسرائیل کیساتھ پائیدارتعلقات پرفخر، سلامتی کیلئے عزم پختہ ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.