بین الصوبائی اور رابطہ شاہراہوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں،وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

پیر 29 اپریل 2024 14:13

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کے تفصیلات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سکریٹری داخلہ، جی بی ڈی ایم اے، سکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو ہدایت کی ہے کہ بین الصوبائی اور رابطہ شاہراہوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

وزیر اعلی نے شاہراہ قراقرم میں پھنسے مسافروں کو بھی بحفاظت گھروں میں پہنچانے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے طول و عرض میں اتوار کی رات سے شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ نظام زندگی متاثر ہوا ہے ۔شاہراہ قراقرم اور گلگت سکردو شاہراہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بند ہونے کے بعد ہی بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔ اس بارشوں اور برفباری کی وجہ سے گلگت بلتستان کے کسی بھی مقام سےابھی تک جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ضلعی انتظامیہ گلگت نے مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ منگل کی صبح تک سفر کرنے میں احتیاط کریں۔

متعلقہ عنوان :