بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں وین اور ٹرک میں تصادم میں 9 افراد ہلاک، 22 زخمی

پیر 29 اپریل 2024 15:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں وین اور ٹرک کے مابین تصادم میں 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 53 کلومیٹر شمال میں ضلع بیمترا کے کاٹھیا گاؤں کے قریب پیش آیا، جس میں تیز رفتار وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، مرنے والوں میں 6خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ متاثرین قریبی ترائیہ گاؤں میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔