حکومت آزاد کشمیر نالہ ماہل کے ساتھ بائی پاس روڈ کی حفاظتی دیوار 15دنوں کے اندر شروع کریں ،صدرانجمن تاجران پونچھ ڈویژن

پیر 29 اپریل 2024 18:20

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) صدرانجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق محمود نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نالہ ماہل کے ساتھ بائی پاس روڈ کی حفاظتی دیوار 15دنوں کے اندر شروع کریں بصورت دیگر تاجر،علماء،سول سوسائٹی،پرائیوٹ سکولوں کے سربراہان بچے اور اہل محلہ سخت احٹجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر عائد ہوگی،حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کی لوگوں کی عمارات،جس میں سکول کالج،دوکانیں،پلازے،سرکاری وپرائیویٹ دفاتر اس وقت نالے کی زد میں ہیں جو کسی بھی وقت نالے میں طغیانی کی وجہ سے نالے کی زد میں آسکتے ہیں جس میں اربوں روپے کی املاک کے ساتھ انسانی جانوں کا بھی خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قباء بائی پاس میں اہل علاقہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے پرنسپل کامرس کالج سید ناظم شاہ،مولانا صہیب کشمیری،پرنسپل خالد کھوکھر،سماجی رہنما صادق شاہ،عمران کاظمی،مفتی شفیق الرحمن علوی،سید حامد شاہ،نذر درانی،ودیگر نے خطاب کیا \378