صوبے میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں کرسکتا، شوکت یوسفزئی

وفاقی حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ اقدام مہنگا پڑیگا، رہنما تحریک انصاف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وزیراعلیٰ کودہشتگرد کہنا نامناسب ہے، علی امین گنڈاپور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ، گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 18:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں کرسکتا، وفاقی حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ اقدام مہنگا پڑیگا۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے وفاقی وزراء کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کا وزیراعلیٰ کے پی کو دہشتگرد کہنے پر مذمت کرتا ہوں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کے پی حکومت سیکیورٹی اداروں کیساتھ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وزیراعلیٰ کودہشتگرد کہنا نامناسب ہے، علی امین گنڈاپور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرمحتاط انداز میں کسی کو غدار اور دہشتگرد کہنیکی روش ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سیمذاکرات کی پیشکش محض ڈھونگ ہے، حکومت خود بیاختیار ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ مذاکرات جب ہوں گیتو ہماری شرائط پر ہوں گے۔