ڈائیگناسٹک لیب“ منصوبہ 25سے 30کروڑ کی لاگت سے مکمل ہو گا،صدررشیدہ شفیع فاؤنڈیشن گجرات

پیر 29 اپریل 2024 20:46

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ”ڈائیگناسٹک لیب“ منصوبہ 25سے 30کروڑ کی لاگت سے مکمل ہو گا جس کیلئے ابتک 9کروڑ سے زائد کے عطیات شہریوں کی جانب سے دئیے جا چکے ہیں جلد ہی منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدررشیدہ شفیع فاؤنڈیشن گجرات امتیاز کوثر نے جمخانہ میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید نے ماہانہ میٹنگ میں عہدیداران کو فاؤنڈیشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور منظوری حاصل کی۔

میٹنگ میں سینئر نائب صدر سیٹھ قمر خورشید صراف،نائب صدر یاسر یعقوب سیٹھی،جائنٹ سیکرٹری اخلا ق شفیع، فنانس سیکرٹری چوہدری توصیف عبداللہ،، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس وحید الدین ٹانڈہ ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمرالزمان، عاطف الیاس(پاک گلاس سٹور)، سیکرٹری اطلاعات عبدالستارمرزا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جس طر عوامی فلاح کے پراجیکٹ ٹراما سنٹر، واٹر فلٹریشن پلانٹ سے براہ راست عوام مستفید ہو رہے ہیں اسی طرح لیب منصوبہ بھی خالصتاعوامی منصوبہ ہے جس کی کامیابی کیلئے شہر ی از خود آگے آکر کردار ادا کریں اور رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن ٹیم کا حصہ بنیں ابتدائی مرحلے میں عطیات شہریوں کی جانب سے ایک کال پر فراہم کرنا خوش آئندہ ہے ۔

انشاء اللہ اگلے مرحلے میں مزید فنڈز کے حصول کیلئے فنڈریز نگ کمیٹیاں متحرک ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 4کروڑ مالیت سے لیب اراضی کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے گئے ہیں منصوبہ کا باقاعدہ آغاز جلد ہی ممکن بنایارہا ہے جہاں ایک ہی چھت تلے ایم آر آئی، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، ای سی جی سمیت دیگر جدید ٹیسٹ کروانے کی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی اور پرائیویٹ لیبارٹریوں سے کئی گنارعایتی قیمت پر ٹیسٹ کی سہولت مہیا ہوگی جبکہ مستحقین کے ٹیسٹ فری ہونگے۔

جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید نے کہا کہ جدید اور منفرد لیب کے قیام کیلئے نیشنل ہاسپٹل، پنجاب کارڈیالوجی کی لیب کا وزٹ بھی کیاگیا ہے جلد ہی ملتان میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعمیر ہونیوالی لیب کا دورہ کر کے اسکی بلڈنگ کے حوالے سے حتمی شکل دیدی جائیگی ۔سینئر نائب صدر سیٹھ قمر خورشید صراف نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی تزئین وآرائش کیلئے بڑھ چڑھ کر فنڈ ز دینے والے ساتھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

نائب صدر یاسر یعقوب سیٹھی نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ پر مختلف کمپنیوں اور الیکشن میں تشہیر کیلئے پوسٹر، سٹکر آویزاں کرنا کسی طور پر بھی مہذب قوم ہونے کا ثبوت نہیں عوامی حلقوں کو ان پراجیکٹ کو بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے نہ کہ انکا چہرہ ہی بگاڑ دینا چاہیے اسے جلد صاف کرینگے ۔۔\378