بجلی نادہندگان سے2ارب82کروڑ70لاکھ سے زائد کے واجبات وصول کر لئے، ترجمان آئیسکو

پیر 29 اپریل 2024 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) ریجن میں حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کے ویژن کے مطابق نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون بھرپور انداز میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

بجلی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے دوران آئیسکو ریکوری فارمیشنز نے1لاکھ11ہزار سے زائد صارفین سے2ارب82کروڑ70لاکھ سے زائد کے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا ہے اور بل ادا نہ کرنے والے متعدد ڈیفالٹرز کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز منقطع کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان آئیسکو کے پیر کو جاری بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان ان تمام کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں جبکہ چیف انجینئر کمرشل آئیسکو عارف محمود سدوزئی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئیسکو ریکوری جاوید اقبال بحیثیت فوکل پرسن فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔