آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

پیر 29 اپریل 2024 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) منگل کےلئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق (کل) 30 اپریل کی صبح 7بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل،اسلام آباد کلب۔I،شہزاد ٹائون/محفوظ شہید،سکیم۔II،فلٹریشن پلانٹ،بنی گالہ، اتھال،شاہ پور،ٹریٹ، ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو۔II،این آئی ایچ،بھارہ کہو۔I فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،فیض آباد،ڈھوک حسو،پیر ودھائی،قائد آباد،مسلم آباد،گلزارشہید فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،اڈیالہ،مورگاہ،فوجی فونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید، AOWHS، ولایت کمپلیکس،ایکس لائر کالونی، پنڈی بورڈ،پارک ویو،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال، بسالی، پنڈ جاتلہ،لیب۔

(جاری ہے)

I&II،ریلانس ویونگ مل،انڈسٹریل،بھل،جرار کمیپ،نیو کلیام،میجر ریاض، لالہ زار،جھاورا،دھمیال۔I،گلشن سعید،لالکٹرتی،کینٹ،یو سی لکھن،شاہ جیون،قائد اعظم کالونی،قاسم بیس فیڈرز،جہلم سرکل،سرائے عالمگیر،شکریلہ،کوہار،شمس آباد،ملٹری کالج،فتح پور،منڈی بھلوال،چھپران،محلہ شہیداں فیڈر،اٹک سرکل،پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، پسوال،سرائے خربوزہ،مشتاق شہید،جلالہ،غازی کوہلی فیڈر،چکوال سرکل،سرکال،دولتالہ،ڈیرہ مسلم فیڈر، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ،جی ایس او سرکل، نمبل فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔