تعلیم اور ہنرمندی کے حصول کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانا دلاس گل انتظامیہ کی ہمیشہ خواہش رہی معراج ہمایوں خان

پیر 29 اپریل 2024 23:37

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سابق صوبائی وزیر اور سماجی تنظیم ،،د لاس گل کی چیئرپرسن معراج ہمایون خان نے کہا ہے کہ ،،د لاس گل،، تنظیم نے د لاس گل کے جن اراکین و ذمہ داروں کو اجلاس کراچی میں سکول لیڈر شپ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے لیے چنا ہے د لاس گل ان کی کامیابی کی خواہش اور امید رکھتی ہے اور ان سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ اس تربیت کے زریعے حاصل کردہ معلومات ،اطلاعات سمیت تجربہ سے ان کے علم ،تعلیم کو تقویت ملے گی اور وہ اپنے کام میں مزید نکھار پیدا کر دیں گے جس وہ نہ صرف خود مستفید ہوں گے بلکہ اپنے کام میں مزید اپنا تعاون بڑھائیں گے د لاس گل نے جن ذمہ دار اور اراکین کو منتخب کیا ہوا ہے ان میں د لاس گل کے پروگرام منیجر قاسم خان ،ارسلان خان پرنسپل ماس کوٹھہ،دلاس گل کی رضاکار انم زروبی ،مس روزینہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مینئی ،عبید اللہ پی ایس ٹی ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول شہیدان شامل ہیں معراج ہمایون خان نے مزید کہا کہ د لاس گل انتظامیہ کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ تعلیم ،علم اور ہنرمندی کے حصول کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں اور وہ افراد اپنی حاصل کردہ تعلیم ،علم اور ہنرمندی سے نہ خود کو مستفید کرائیں بلکہ اپنے معاشرے کو بھی اپنے حاصل کردہ معلومات ،تعلیم علم اور ہنرمندی سے مستفید کراکر معاشرے میں ایک مفید اور کارآمد انسان و شہری کا کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان اور پاکستانی چاہیے کہ ہم اپنے شہر ،صوبہ اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور پاکستانی قوم کی خوشحالی کے لیے تعلیم اور بلخصوص تعلیم نسواں سمیت باعزت اور اپنے روایات کے مطابق روزگار کے حصول پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم ،علم اور ہنرمندی سے ہی ہم پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں تاکہ ہم درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر دنیا کے ساتھ معاشی ،اقتصادی،تعلیمی مقابلہ کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکے۔