ٹ*پاکستان انیٹریرز فرنیچر ایکسپوکی کراچی ایکسپو سینٹر اختتامی تقریب

،نمائش کے آخری روز ایکسپو سینٹر میں عوام کا سمندر امنڈ آیا ،عوام کی بھر پور شرکت نے نمائش کو کا میاب بنایا عدنان افضل

پیر 29 اپریل 2024 20:35

-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان انیٹریرز فرنیچر ایکسپو 2024کے 88واں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوا فرنیچر نمائش کے آخری روز کراچی ایکپسو سینٹر میں عوام کا سمندر امنڈ آیا،عوام نے بڑی تعداد میں نمائش کو دیکھا اور خریداری بھی کی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین (ٹی ڈیپ) زبیر موتی والا صدر اورکراچی چیمبر آف کامرس افتخار احمد اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ تھے جبکہ کراچی چیمبر کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر شریک تھے سی ای او عدنان افضل ڈائریکٹر مدیحہ عدنان نے پر تباک استقبال کیا مہمان خصوصی چیئرمین (ٹی ڈیپ) زبیر موتی والااور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ کراچی چیمبر آف کامرس افتخار احمدکو یادگاری شیلڈ پیش کی،زبیر موتی والا نے نمائش میں حصہ لینے والے معروف 100سے زائد برانڈ کواعزاری شیلڈ دی اور نمائش میں حصہ لینے والوں کے ساتھ نمائش کے منتظمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی بحران کی صورت میں ایسی نمائشوں کا انعقاد کاروبار کو برھاوا دیتا ہے ملک بھر ایسی معاشی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ ملکی سطح پر بننے والی مصنوعات کو عالمی منڈی میں سرائی ہو یہ سب ایسی نمائشوں سے ممکن ہے اس موقع پر منتظمین نے مہمانوں کا اور شہر کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کیا شہریوں کی دلچسپی نے نمائش کو کامیاب بنایا،نمائش میں آنے والے کو ہم ہرممکن سہولت دینے کی کوشش کی رعایتی نرخ پر تمام برانڈ میں اپنی مصنوعات کو فروخت کیا پاکستان انیٹریرز فرنیچر ایکسپوکا یہ سلسلہ جاری رکھے ملک ہر بڑے شہر میں تاکہ فرنیچر کی صنعت کو وہ دوام حاصل ہو جس حق یہ صنعت رکھتی ہے تقریب اختتام پر آتش بازی کا مظاہر کیا گیا۔

#