وزیراعظم 4 مئی کو گیمبیا میں ہونیوالی او آئی سی کانفرنس میں شرکت کرینگے

پیر 29 اپریل 2024 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیراعظم شہباز شریف 4مئی کو گیمبیا میں او آئی سی کے زیر اہتمام ہونیوالی اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں شرکت کرینگے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3مئی کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ افریقی ملک گیمبیا روانہ ہوں گے جہاں وہ 4اور 5 مئی کو ہونیوالی او آئی سی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سمٹ میں غزہ کی صورتِ حال سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس میں وزیراعظم غزہ میں نسل کشی، مسئلہ کشمیر، اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور دیگر عالمی چیلنجز پر بات کریں گے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دو اور تین مئی کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔