Wقومی امن جرگہ پشاور سٹی کی حلف برداری تقریب

ژ*فہیم شاہ چیئرمین،محبوب حیدری جی ایس مقرر، ایم پی اے اعجاز خان نے حلف لیا

پیر 29 اپریل 2024 21:20

[پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) قومی امن جرگہ پشاور سٹی کی کابینہ سے ممبرصوبائی اسمبلی حاجی اعجازمحمد خان نے حلف لیا۔ چیئرمین میاں فہیم شاہ،جنرل سیکرٹری حافظ محبوب شاہ حیدری،وائس چیئرمین وحیدگل،وائس چیئرمین مولانا اسماعیل ذبیح اللہ، وائس چیئرمین محمد فہیم خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز بلال خان، اسد خان، عاقل زیب، اسحاق خان اور حسنین علی، سیکرٹری اطلاعات اسفندیار خان مہمند اور فنانس سیکرٹری شانواز خان کو چنا۔

تقریب ٹور ملن ہوٹل فردوس چوک پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر گورنمنٹ آف خیبرپختونخوا ڈاکٹر آیاز خان، قومی امن جرگہ کے صوبائی چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری،جنرل سیکرٹری سیداظہرعلی شاہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عمر خان، علامہ عابدحسین شاکری، الیاس مسیح، ضلع پشاور چیئرمین حاجی طارق آفریدی، وائس چیئرمین حاجی ظاہرشاہ صافی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیاقت خان مہمند،سیکرٹری اطلاعات ابراہیم اتمانخیل ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نومنتخب سٹی کابینہ اراکین نے قومی امن جرگہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی خیبرپختونخوا پاکستان کے آئین کیمطابق اپنے عہدے کی پاسداری وفاداری کرنے اور موجودہ حالات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور اسکی بہتری اور ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔