اجمیر :ہندو انتہا پسندوں نے مسجد میں عالم دین کو شہید کردیا

پیر 29 اپریل 2024 21:40

اجمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد میں گھس کر عالم دین کو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد ماہر ہفتے کی شب اپنے بچوں کے ساتھ مسجد میں سو رہے تھے۔

(جاری ہے)

تین نقاب پوش ملزمان نے مسجد کے رہائشی حصے میں داخل ہوکر بچوں کو دھمکاکر بھگادیا اور محمد ماہر کو تشدد کرکے شہید کردیا۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ محمد ماہر تین دن قبل ہی آبائی علاقے سے اجمیر واپس آئے تھے۔ وہ مسجد میں قائم مدرسے میں بچوں کو پڑھاتے تھے۔ پولیس نے مختلف شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :