fدکی ، ایف سی کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار شہید 3زخمی

پیر 29 اپریل 2024 22:05

ٴ دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ٹھیکدار ندی زندہ پیر کے مقام پر مائنز کی حفاظت کے لئے قائم ایف سی کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ایف سی نے جوابی کاروائی کی اور فوری طور پر کوئک رسپانس فورس طلب کی۔پولیس کے مطابق ایف سی کی کوئک رسپانس فورس جونہی موقع پر پہنچی مسلح افراد نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی وجہ سے ایک ایف سی اہلکار سپاہی بلال موقع پر شہید ہوگیا۔جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں میں سپاہی شہزاد ،لاس نائیک قیوم اور لاس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔زخمی تینوں اہلکاروں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے گئے۔ایف سی علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔