پولیومہم،اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان کی اجلاس کو پہلے روز بارے کارکردگی پر بریفنگ

پیر 29 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے پہلے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت منعقدہوا،ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت، پولیو کی ٹیمیں و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس کو پہلے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کا ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جا سکے اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ کہا کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائیں تاکہ ملک سے پولیو کی موزی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔