کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
امتحانات کو معیاری اور شفاف رکھنے کے لیے برٹش کونسل کے ساتھ کام جاری ہے تاکہ طلبہ محفوظ ماحول میں امتحان دیں،ترجمان کیمرج ہم نے سہولیات دیکھتے ہوئے امتحانی مراکز قائم کیے ہیں تاکہ طلبہ امتحانات میں اپنی بہتر اور متاثر کن کارکردگی دکھا سکیں،سربراہ برٹش کونسل سائوتھ ایشیا کمیونیکیشن
پیر 29 اپریل 2024 22:40
(جاری ہے)
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او لیول اور اے لیول کے امتحانات کے پرچے دوحصوں میں تقیسم کیے گئے ہیں، آدھے پرچے الگ جبکہ باقی الگ امتحانی مراکز میں لیے جارہے ہیں، ذہنی دبا کا شکار طلبہ الگ الگ سینٹرز میں پرچے دینے پر مختلف پریشانیوں کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔
قابل غور بات یہ ہے کہ امتحانی مراکز کی تشکیل انتہائی عجلت میں کی گئی ہے، جس میں طلبا کی سہولت کو یکسر نظرانداز کر کے ان کے امتحانی مرکز تک پہنچنے کی مسافت کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، دوردراز امتحانی سینٹرز کا یہ حال ہے کہ گلشن کے رہائشی طالب علموں کا سینٹر کورنگی میں قائم کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کیمرج کے ترجمان نے بتایاکہ امتحانات کو معیاری اور شفاف رکھنے کے لیے برٹش کونسل کے ساتھ کام جاری ہے تاکہ طلبہ محفوظ ماحول میں امتحان دیں، ہمارا تعلق امتحان بنانے اور چیک کرنے سے ہے۔ لاجسٹکس، آپریشنز، امتحانی مراکز کا تعین اور اس میں سہولیات برٹش کونسل کی ذمہ داری ہے۔برٹش کونسل سائوتھ ایشیا کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ کے سربراہ شاہ رخ نے بتایاکہ ہم نے سہولیات دیکھتے ہوئے امتحانی مراکز قائم کیے ہیں تاکہ طلبہ امتحانات میں اپنی بہتر اور متاثر کن کارکردگی دکھا سکیں۔انہوں نے کہا ہم امتحانی مراکز کا شیڈول پہلے سے جاری کر دیتے ہیں، پارکنگ کی جو شکایت موصول ہوئی ہے ہم اس پر قابو پانے کیلئے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کررہے ہیں تا کہ طلبہ کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔کراچی میں 40 ہزار سے زائد طلبا کیمبرج کے امتحانات دے رہے ہیں، تقریبا 6 ہزار طلبا پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر کیمبرج کے امتحانات دے رہے ہیں، اس تناظر میں 20 کے لگ بھگ امتحانی مراکز کراچی میں قائم کیے گئے ہیں۔پاکستان بھر سے تقریبا 1 لاکھ طلبا مئی/جون 2024 کے امتحانی سیشن میں کیمبرج کے امتحانات دے رہے ہیں جبکہ 15 ہزار کے قریب طلبا پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شریک ہیں، پاکستان میں تقریبا 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، ریاضی، انگریزی اور اردو پاکستان میں کیمبرج او لیول کے سب سے زیادہ مقبول مضامین ہیں جبکہ فزکس، ریاضی، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس ملک میں اے لیول کے سب سے مقبول مضامین ہیں۔پاکستان بھر میں لگ بھگ 800 اسکول کیمبرج سسٹم سے منسلک ہیں، جن میں کراچی کے 200 اسکول بھی شامل ہیں، کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او لیول اور اے لیول کے امتحانات 13 جون تک جاری رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
-
کپتان کی ایک جھلک پر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
-
موجودہ حالات میں کراچی پاکستان کا معاشی حب نہیں رہا، گورنر سندھ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.