} موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، رانا ثناء اللہ

ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کو وائنڈ اپ کریں اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کو سیاست کرنے دیں، رہنما (ن) لیگ )پی ٹی آئی کہہ دے کہ ہم سے رابطہ کریں ہم ان سے رابطہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جب یہ ہمیں جیلوں میں ڈال رہے تھے اس وقت بھی بات چیت کے لیے تیار تھے،گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے،ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کو وائنڈ اپ کریں اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کو سیاست کرنے دیں،پی ٹی آئی کہہ دے کہ ہم سے رابطہ کریں ہم ان سے رابطہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جب یہ ہمیں جیلوں میں ڈال رہے تھے اس وقت بھی بات چیت کے لیے تیار تھے ژ*۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک شخص کو پالا اور اچھی حکومت کو چلتا کیا معلوم نہیں ایسے شخص سے انہیں کیا امید تھی اب اس پروجیکٹ کو وائنڈ اپ کرنے کا معاملہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کو وائنڈ اپ کریں اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کو سیاست کرنے دیں۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کہہ دے کہ ہم سے رابطہ کریں ہم ان سے رابطہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جب یہ ہمیں جیلوں میں ڈال رہے تھے اس وقت بھی بات چیت کے لیے تیار تھے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو اتحاد بنایا ہے ان سے جس دن کہیں گے ہم بات چیت کے لیے بیٹھ جائیں گے لیکن بانی پی ٹی آئی دوڑ جائیں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست دان پہلے بھی اور آج بھی معاملے کو کسی سمت لگنے نہیں دے رہے، ہم آج بھی توجہ نہیں دیتے تو پھر کوئی حادثہ ہی ہے اور کوئی راستہ نہیں رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو نواز شریف کی ضرورت ہے، خواہش ہے کہ نواز شریف کو جس طرح پارٹی سے الگ کیا گیا تھا دوبارہ پارٹی صدر بنایا جائے۔