فلپائن ،ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک ، 17زخمی

منگل 30 اپریل 2024 11:14

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 17زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے منگل کو پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس ٹریفک سگنل پر موٹر سائیکلوں ،مسافر وین اور ٹیکسی سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار اور مسافر وین میں سوار 2افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ،جس نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ■