ڈمپرز ٹرکوں نے شہراورگردونواح میں نئی بنائی جانے والی رابطہ سڑکوں کو تباہ کر دیا

منگل 30 اپریل 2024 11:33

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) بااثرڈمپرمالکان کے ڈمپرز ٹرکوں نے شہر میں تباہی مچادی،سکول کالج اوقات میں بھی شہر میں دندناتے پھرتے ہیں ،انتظامیہ کے نوٹسز کوہوامیں اڑادیاگیا۔شہریوں کے مطابق ان ڈمپرز کی وجہ سے سکول و کالج آنے جانے والے طلباء وطالبات اور کام پر جانے والے افراد کوشدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بااثرافراد کے ڈمپرز نے شہراورگردونواح میں نئی بنائی جانے والی رابطہ سڑکوں کا بھی حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہے۔شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس بھی اس کے سامنے بے بس ہے،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان ڈمپرز کے شہر میں چلنے کے اوقات کار متعین کرنے کے ساتھ ان کے روٹ مقرر کیئے جائیں خاص طور ان کوتعلیمی اداروں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں روکا جائے ۔ \378