انتظامیہ اور محکمہ صحت کی پراسرار خاموشی،نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنانے لگی

عوامی سیاسی و سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

منگل 30 اپریل 2024 12:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی پراسرار خاموشی کے باعث ضلع بھر میں شیشہ کیفے، گٹکا، پان پراگ، نسوار، تمباکو کے بعد فلیورڈ سگریٹ کی کھلے عام فروخت نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنانے لگی حکومت نے پبلک مقامات پر سگریٹ پینے کے علاہ دکانداروں کو نو عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی مگر کمسن بچوں کو سگریٹ و دیگر نشہ ا?ور اشیاء کی فروخت پر پابندی کے باوجود کھلے عام فروخت سے مستقبل کے معمار بڑی تعداد میں نشہ باز بن رہے ہیں اپنی پاکٹ منی گٹکوں اور سپاریوں میں لٹانے لگے لت لگنے پر چوری، ڈکیتیاں کرنے پر مجبور اور ضلع بھر کے پوش علاقوں میں پان سگریٹ کی دوکانوں پر مختلف ذائقوں میں دستیاب فلیورڈ سگریٹ بھی سرعام فروخت ہوتے ہیں جس کو سکول و کالج کے طالبعلم فیشن کے طور پر استعمال کر کے اس لت میں گرفتار تعلیم یافتہ نوجوان فیشن کی ا?ڑ میں نشے کا شکار انتظامیہ اور پولیس نے چپ کی چادر تان لی رات کو نوجوانوں کی بڑی تعداد ان شاپس کے سامنے موجود سٹولز، فٹ پاتھوں اور بند دوکانوں کے تھڑوں پر بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی نظر ا?تی ہے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ا?ئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔