Live Updates

روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

منگل 30 اپریل 2024 14:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کریک ڈاؤن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 14 اپریل سے اس کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جو ابھی بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس دوران پرائس مجسٹریٹس نے 2254 انسپکشنز کیں جبکہ 689 تندور مالکان گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے جنہیں بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک گراں فروشوں پر 23 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے جبکہ دس گراں فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں، اس کے علاوہ 15 تندور سیل بھی کئے گئے ہیں اور 55 گرانفروشوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات