سندھ گورنمنٹ کی پیپلز بس سروس خواتین کے لئے ایک تحفہ ہی نہیں انمول ریکارڈ ہے۔شہنیلہ خانزادہ

میئر کراچی نے بھی بسوں کی سروس شروع کرنے کا آغاز کرکے اچھی داغ بیل ڈالی ہے،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

منگل 30 اپریل 2024 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور AITکی چیئرپرسن شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی پیپلز بس سروس خواتین کے لئے ایک تحفہ ہی نہیں انمول ریکارڈ ہے دو ماہ فری سروس بلاول بھٹو کے ویژن اور مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کے شکر گزار ہیں ۔ خواتین کے لئے آج تک صرف پی پی پی ہی قانون سازی کرتی آئی ہے ۔

میئر کراچی نے بھی بسوں کی سروس شروع کرنے کا آغاز کرکے اچھی داغ بیل ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی شہید قائد عوام اور بی بی کے خوابوں کی تکمیل کر رہی ہے۔ ایران کے صدر کا دورہ بھی بلاول بھٹو کی وزارت خارجہ کے دور میں شاندار ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے۔ جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ پاکستان میں خواتین سمیت ٹرانس جینڈر ز کو بھی حق دلایا گیا ۔ اقلیتوں کو انکا بہترین مقام دیا گیا جو پی پی پی کے علاوہ کوئی نہیں کرتا۔ خواتین بے دھڑک پنک بسوں میں سفر کریں ۔ آپ کی دعائیں پی پی پی کو کامیاب اور مستقبل میں مکمل دو تہائی اکثریت کے ساتھ جتائے گی ۔کام بولتا ہے اور کام بول رہا ہے ۔ میئر کراچی کو سولر پلانٹ اور بسوں سمیت شاندار ورکنگ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں