سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، عملے کو مزاحمت کا سامنا

تجاوزات کیخلاف کارروائی میں علاقہ پولیس کی بھاری نفری محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے ساتھ موجود رہی

منگل 30 اپریل 2024 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سپریم کورٹ پاکستان کے حکم پر شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کا آغاز ہوگیا، شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خلاف محکمہ اینٹی انکروچمنٹ نے بھر پور کارروائی کی۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال ڈویژن میں واقع جوہر اسکوئر روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے کاروائی کی گئی جبکہ دوران کارروائی سرکاری عملے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔تجاوزات کے خلاف کارروائی میں علاقہ پولیس کی بھاری نفری محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے ساتھ موجود رہی۔