چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
منگل 30 اپریل 2024 19:36
(جاری ہے)
کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ کالج فار ویمن کہوٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ، کراچی پبلک سکول کہوٹہ، گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ناڑہ راولپنڈی کا دورہ کیا۔
دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کو مختلف موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ، ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹیاں مانیٹر کرتی ہیں اور اپنی رپورٹس بورڈ کو ارسال کرتی ہیں۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈراولپنڈی پروفیسر آصف حسین نے سیکشن آفیسر بورڈ محمد تابش کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول نمبر1گوجرخان ، گورنمنٹ سیکنڈری سکول نشانِ حیدر ایسوسی ایٹ کالج گوجر خان ، گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول گوجرخان، اقراء ہائی سکول فار گوجر خان، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار بوائز سوہاوہ، جہلم کے امتحانی مراکز اور مارکنگ سینٹر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری شدہ ایس او پیز کا بغور جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکشن آفیسربورڈ نے بہترین امتحانی انتظامات پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان ، کنٹرولر امتحانا ت پروفیسر ساجد محمود فاروقی اور سیکرٹری بورڈ پروفیسرآصف حسین کی کاوشوں کو سراہا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام کرنا ہے، محمد علی ملکانی
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز
-
کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک
-
سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
-
کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ
-
لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا
-
کراچی،امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ سے طالبات کی حالت غیر ہوگئی
-
سندھ میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے،پیپرآؤٹ ہونے کی روایت برقرار
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.