پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے لواحقین کوٹہ پر عملدرآمد ممکن نہیں ہوسکا ، خلیل احمد

ٴسپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرکے لواحقین کوٹہ پر بھرتی آرڈر جاری کئے جائیں ، خرم شہزاد

منگل 30 اپریل 2024 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے صدر خلیل احمد ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز، فنانس سیکرٹری محمد نیاز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملازمین کے دیرینہ مطالبے پر حکم جاری کرتے ہوئے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو محکمہ میں بھرتی کے کوٹہ کو بحال کیا ہے مگر افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیارٹمنٹ میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لواحقین کی جانب سے محکمہ میں وفات پانے والے کوٹے پر سینکڑوں درخواستیں جمع ہوگئیں ہیں اور عرصہ دراز سے محکمہ پاپولیشن میں بلا وجہ زیر التواء ہیں لواحقین آئے روز دفتر کے چکر لگاتے ہیں اور مایوسی کے عالم میں واپس چلے جاتے ہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ میں جمع شدہ درخواستیں برائے بھرتی لواحقین کوٹہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے بھرتی آرڈر جاری کئے جائیں بصورت دیگر ایپکا سخت احتجاجی پروگرام کا آغاز کرنے پر حق بجانب ہوگی۔