تمام ریونیو افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو

منگل 30 اپریل 2024 20:44

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اچنیوٹ لطاف حسین انصاری کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین انصاری نے ریونیو افسران کو آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر، زرعی انکم ٹیکس ریکوری، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریونیو افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری کے اہداف کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے جائیں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی فصلوں کو قرق کیا جائے تاکہ ریکوری کا حصول یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، ریونیو کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیو کی رہنمائی کریں، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، افسران لینڈ ریکارڈ سنٹر و دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھا۔