علی امین کی طلبی کا نوٹس :پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹس کو معطل کر دیا

منگل 30 اپریل 2024 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی وزیراعلی علی امین گنڈپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا اورعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیاوکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی الیکشن کمیشن نے 2022/23 گوشواروں کی وضاحت کے لئے نوٹس جاری کیا تھایہ پچھلے سالوں کی گوشواروں کی وضاحت مانگ رہی ہی, یہ اختیار ان کو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

2024 کے گوشوارے میں انھوں نے اثاثہ جات کی وضاحت دی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے وقت اثاثہ جات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی تھی۔ یہ سب چیزیں الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر موجود ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی