ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوام الناس کی شکایات کو تفصیلی سن کر متعلقہ افسران کو انکوائری مارک کرتے ہوئے شکایات کے ازالے کی ہدایات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 1 مئی 2024 13:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی پی او جہلم نے  عوام الناس کی شکایات کو تفصیلی سن کر متعلقہ افسران کو انکوائری مارک کرتے ہوئے شکایات کے ازالے کی ہدایات کیں، تمام افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر فوری انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،  افسران مخصوص وقت کے اندر درخواستوں پر سماعت و کاروائی مکمل کریں، انصاف کی بر وقت فراہمی میں تاخیری حربے ناقابل برداشت ہوں گے، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کی سینئر افسران کے ذریعے داد رسی اور عام آدمی کی پالیسنگ کے متعلق رائے حاصل کر کے پولیس کارکردگی بہتر بنانا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :