جہلم میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کو قائم مقام ڈی سی جہلم کے احکامات پر میونسپل کمیٹی کے سینٹری و سیوریج سٹاف نے سڑکوں اور بازاروں سے نکال دیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 1 مئی 2024 13:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2024ء) جہلم میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کو قائم مقام ڈپٹی کمشنر جہلم ڈاکٹر حسان طارق  کے احکامات پر میونسپل کمیٹی کے سینٹری و سیوریج سٹاف نے سڑکوں اور بازاروں میں سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے ریلوے روڈ ، سول لائنز ، مین بازار ، ٹرنک بازار، رام دین بازار، نیا بازار  اور مسجد گنبد والی کے سامنے گھٹنے گھٹنے پانی کھڑا ہو گیا تھا جس پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر جہلم ڈاکٹر حسان طارق نے فوری طور پر چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو ترجیحی بنیادوں پر تمام بازاروں میں سے پانی نکالنے کے ساتھ ساتھ تمام بند نالے کھولنے کی ہدایت کی۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن نے تمام ہونے والے کام کی نگرانی کرتے رہے۔ میونسپل کمیٹی کے سینٹری سٹاف اور سیوریج سٹاف نے تمام بازاروں میں سے پانی نکالنے کے ساتھ ساتھ بند نالوں کی صفائی کر کے پانی کو نکال دیا جس سے تاجروں کو ریلیف ملا ۔ تاجروں نے میونسپل کمیٹی کے ورکروں اور افسران کے کام کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :