ضلع جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ کی عدم توجہی کے باعث شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دوسری اشیاء خورد و نوش کی فروخت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 1 مئی 2024 13:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2024ء) ضلع جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ کی عدم توجہی کے باعث شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دوسری اشیاء خورد و نوش فروخت ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی بنا کر لوگوں کو ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کے لیے ایک اچھا اقدام کیا تھا جس کے قوم نے بہتر اثرات بھی دیکھے۔

(جاری ہے)

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ دنوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جہلم میں تعینات افسران اور عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا جبکہ فاسٹ فوڈ ، ہوٹل، بیکریوں اور مٹھائی کے کارخانوں کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے اندر انتہائی ناقص اقدامات ہیں جن کو چیک کر کے درست کرضروری ہے۔

جہلم کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کو احکامات دیں کہ وہ ملاوٹ سے پاک دودھ و دہی ، گوشت ، چکن ، اور دوسری اشیاء خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :