سپریم کورٹ کے احکامات، کراچی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع
ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں اقدامات اور کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی،تمام ڈپٹی کمشنرز اداروں سے مضبوط رابطہ رکھیں ان کی مدد کریں کمشنر کراچی
بدھ 1 مئی 2024 18:13
(جاری ہے)
ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ سینٹر، شاہ فیصل کالونی نمبر 3کلمہ چوک عظیم پورہ روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات ہٹائی گئیں، بلدیہ عظمی اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل پو لیس کی مدد سے کارروائی کی گئی۔
اسی طرح ضلع جنوبی میں انسداد تجازات ٹیم بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر آئمہ رام پتم داس روڈ لیاری اور شو مارکیٹ گارڈن میں کارروائی کر کے تجازات ہٹا دی گئیں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال نے کمشنر کو رپورٹ میں بتایا ہے کہ دیہہ موچ بلاک ایک ایل ڈی اے 42 اسکیم میں کارروائی کر کے 30 ایکڑ سرکاری زمین پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کاررواء کی گء تجاوزات کے خاتمہ کی اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ اور انٹی اینکروچمنٹ فورس نے حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق زمین ایل ڈی اے کی ملکیت تھی جو کارروائی مکمل کر کے ایل ڈی اے کے حوالہ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع وسطی میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر 2 مء کو مہم شروع کی جائے گی، جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی کارروائی کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 27اپریل کو سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے 3 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.