موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دیے ہیں، میاں کاشف اشفاق
بدھ 1 مئی 2024 18:20
(جاری ہے)
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی لہروں جیسے شدید موسمی واقعات زیادہ تواتر سے رونما ہو رہے ہیں اور ان کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجز شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی لحاظ سے لچکدار بنیادی ڈھانچے، سیلاب سے بچاﺅ، پانی کے سسٹم کے بہتر انتظام اور شدید موسمی واقعات سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے ان شعبوں میں سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہے۔ مزید برآں پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ اور معیشت کو متنوع بنا کر طویل مدتی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ گذشتہ سیلاب میں زرعی زمینیں ڈوب گئیں، فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہو گئے اور غذائی سپلائی چین میں خلل پیدا ہوا۔ کسان جو پہلے ہی غربت اور وسائل کی کمی سے دوچار ہیں، انہیں بے پناہ مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جس سے دیہی آبادی میں غربت اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پلوں، اور آبپاشی کے نظام سمیت بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے زرعی پیداوار اور اقتصادی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
-
بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
سولرز پر ٹیکس کے حوالے سے سندھ حکومت کی تشویش پر وفاق نے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے، ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.