اسرا ئیل کیخلاف مسلم حکمران اپنی فو جیں غزہ بھیجیں: سنی علما کونسل

غزہ میںہونی والی بد ترین اسرائیلی بد معا شی اوردہشت گردی پر عالمی دنیا آ خر خامو ش کیوں ہے

بدھ 1 مئی 2024 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) سنی علماء کونسل کے سر براہ مو لانا محمد احمد لد ھیانوی نے کہا ہے کہ اسرا ئیل کیخلاف مسلم حکمران اپنی فو جیں غزہ بھیجیں،غزہ میںہونی والی بد ترین اسرائیلی بد معا شی اوردہشت گردی پر عالمی دنیا آ خر خامو ش کیوں ہے، غزہ کے غیور بہادر مسلمان ہزاروں جنازے اٹھانے کے باوجود استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے ایوان اقبال میں فلسطین سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر صدر سنی علما ء کو نسل پنجاب مو لانا محمد اشر ف طاہر، صدرسنی علما ء کو نسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف اگر امت مسلمہ متحد نہ ہو ئی تو یہ آ گ کی چنگاری سب کو جلا دے گی،اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے حقیقت میں وہ یہ جنگ ہار چکا ہے، اقوام متحدہ اسرائیل کو روکنے میں ناکام ہوگیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ فقط عالمی طاقتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آئے دن بے گناہ مظلوم فلسطینیوں کی شہادتیں اور معصوم بچوں کا پانی بند کر دینا تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہیدوں کا لہو کسی صورت رائیگاں نہیں جاتا غزہ کے مظلوم فلسطین مرد بوڑھے بچے جو شہادتیں پیش کر رہے ہیں اور مسجد الاقصی کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں خدا انہیں جلد کامیاب اور کامران فرمائے گا۔