شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور پاکستان بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں، رحمت اللہ نوتیزئی

بدھ 1 مئی 2024 21:39

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چاغی کے صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی ضلعی جنرل سیکرٹری کاظم مینگل صوبائی کونسل کے ممبر حاجی غلام جان حسن زئی تحصیل نوکنڈی کے صدر جنید فقیرزئی پی پی پی سب تحصیل تفتان کے رہنما میر عبدالغفور نوتی زئی و دیگر کارکنان نے یومِ مزدور و مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور پاکستان بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور مزدوروں ؛ کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے، جس کا منشور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور بہبود کے لیے ہے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جو بینظیر مزدور کارڈ اور بینظیر کسان کارڈ کی شکل میں محنت کشوں کو معاشی ریلیف پہنچانے کے لیے ایک جامع و جدید منصوبے پر عمل پیرا ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ قومی مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔