اسلام آباد پولیس شہداء ،اہلخانہ کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب

بدھ 1 مئی 2024 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) اسلام آباد پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا نعقاد کیا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہداء کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا،انکو درپیش مسائل کے بروقت اور فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی اورشہداء کے بچوں کومفت اعلیٰ تعلیم، بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے،آئی جی نے اسلام آباد پولیس کے 63شہداء کے اہلخانہ کو پلاٹ بھی دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا نعقاد کیا گیا، تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے شہداء کے اہلخانہ سمیت سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعدادمیں پولیس ملازمین موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضو ی نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میں جس بھی پولیس کا حصہ بنتا ہوں سب سے پہلے اپنے اصل خاندان اور فیملی سے ملاقات کرتا جو ہوتی ہے میری شہداء کی فیملیز،میں پہلے دن بھی آپ سے ملاقات کرسکتا تھا لیکن میںنے انتظار کیا ،یہ تکلیف دہ تھا کہ میں اپنے شہیدوں کے اہلخانہ سے نہیں مل پارہا، اتنا وقت اس وجہ سے لگا کہ میں اپنے ایک ایک شہید کے متعلق جان لو ںسمجھ لوں کے انکو درپیش مسائل کیا ہیں اور کس طرح انکے مسئلے حل کروں ،اگر میں انکے مسائل نہ حل کرسکوں تو اس نوکری میں رہنے کا میرا کوئی مقصد نہیں ہے،اگر میں اپنے شہید کی فیملیز سے کوئی بات کرتا ہوں تو اسکی لاج رکھنامجھ پر لازم ہے،یہ مقدس فریضہ ہے، میں ان تمام فیملیزکا شکر گزار ہوں جو آج اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں پر آئے،شہید کی عظمت کو بیان کرنا ناممکن ہے کیوں کہ انکی قربانیاں لازوال ہیں،شہید وہ ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں ہے، ہمارے شہید ہمارے ساتھ موجود ہیں لیکن ہم شعور نہیں رکھتے، شہادت ایک بہت بڑا درجہ ہے جو ناقابل بیان ہے، شہید کی والدین کی ساری عمر بھی ہم خدمت کریں تو انکا حق نہیں ادا کرسکتے ،شہید نا صرف ہمارے ماتھے کا جھومر ہے بلکہ وہ ہماری قوم کا قیمتی اثاثہ ہے ،شہید ہے تو ہم ہیں ،شہید نہیں تو ہم نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ2002میں یونیفارم پہن کرمیں نے قسم کھائی تھی کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے،ہم اس محکمے کا حصہ ہیں جس کے شیروں نے یہ نہیں دیکھا یہ گولی کس کے حصے میں ہے بلکہ اس گولی کو وفا کی مہر سمجھ کر اپنے سینوں پر سجالی،ہم نے قسم کھائی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور اسکے لئے ہم سب کچھ قربان بھی کریں گے،اس راہ میں ہم بھی اس مرتبے پر پہنچے گے جس پر یہ 63شیر دل جوان پہنچے ہیں،سلام ہے ان مائوں کو جنہوں نے ان شہداء کی پرورش کی اور انکو پروان چڑھایا،میں ان شہداء کی والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوںنے اپنے بچوں کی شیروں والی تربیت کی ہے،شہداء کی بہنوں کو سلام جو اپنے بھائیوں کا مان تھیں،جو اپنے بھائیوں کا حوصلہ بڑھاتی تھیں،ساڑھے 1400سو سال سے بہنیں اپنے بھائیوں کو شہادت کی تربیت دیتی آئیں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے والدین کے مسائل کو سنا جائے اورانکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انکو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں،شہداء کے بچوں کو بہترین تعلیم دی جائے،شہداء کیلئے گھر اورپلاٹ کا باقاعدہ انتظام کیا جائے،شہداء کے اہلخانہ کے ذرائع آمدن کو بڑھایا جائے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہداء کے اہلخانہ کے مسائل کو حل کریں اورانکی کفالت کو یقینی بنائیں،شہداء کے خاندان پولیس افسران کے خاندان ہیں،ہم سب کے دلوں میںشہادت کا جذبہ موجود ہونا چاہیے،شہداء کے بچیوں کی شادیاں ، اعلیٰ تعلیم کیلئے میڈیکل اور نجی یونیورسٹیوں میں داخلے کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ نے شہداء کے اہلخانہ کیلئے 63پلاٹوں کا انتظام کرنے کیلئے بہت بہترین اقدمات کئے ہیں،اور مزید ہدایات دیں کہ ان پلاٹس پر گھروں کی تعمیرات کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے پلاٹس کا عطیہ کرنے والے حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہداء کے اہلخانہ سے پولیس افسران کیلئے خصوصی دعائوں کی گزارش بھی کی،انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کام کرنے اور شہداء کے مسائل کو حل کرنے کا،ہم شہداء کے بچوں کے عزیزاور دوست بنے گے،اللہ ہمیں تمام باتوںپر عمل کرنے کی توفیق دے،انہوں نے مزید کہا کہ میرے بعد اس فورس کا جو کمانڈر ہو گا اسے شہداء کے اہلخانہ سے کوئی شکوہ سنے کو نہیں ملے گا کیونکہ میں آپ کے تمام مسائل کو حل کرکے ہی چھوڑوں گا،شہداء کے اہلخانہ کو اسلام آباد پولیس کام کرتے ہوئے نظر آئے گی،ہم نے شہداء کی ویلفئیر کے ساتھ ساتھ وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد ،دہشتگردی کا خاتمہ بھی کرناہے،انہوں نے مزید کہاکہ ہم تمام تر مجرمان کو زمین کے اندھیروں میں دفن کردیں گے،ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ اگر ہمارے جسم میں بھی ہمارے والدین نے خون کی جگہ وفا بھری ہے،اگرہمارے جسموںمیں بھی خون کی جگہ وہ شعلے دوڑرے ہیں اگر ہمارے والدین نے ہمارے ٹربیت بھی ویسی ہی کی ہے جو ان شہیدوں کے والدین نے کی تھی تو آج ہمارا آپ سے یہ وعدہ ہے کہ ہم آپ کیلئے وہ سب کچھ کر جائیںگے جو شاید نہ اس تاریخ میں کسی نے کیا ہو اور نہ ہی اس تاریخ میں کسی نے سوچا ہو،اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

متعلقہ عنوان :