گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

بدھ 1 مئی 2024 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں صدر طاہر حسن، نائب صدر وارث رضا ، نادرہ مشتاق، سیکرٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری کا انتخاب ان پر اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آپ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :