/انتھک محنت اور لگن کی بدولت پشاور ڈویژن میں انسداد پولیو مہمات کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ،کمشنر پشاور ڈویژن

بدھ 1 مئی 2024 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) انتھک محنت اور لگن کی بدولت پشاور ڈویژن میں انسداد پولیو مہمات کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہے سال 2021 سے پشاور ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا انکاری والدین کو راضی کرنے کے لیے دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ ریونیو اہلکاروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے جس کی وجہ سے انکاری والدین میں بتدریج کمی آرہی ہے انہیں کوششوں کی بدولت قبائلی ضلع مہمند میں انکاری والدین کی تعداد صفر ہوچکی ہیں باقی اضلاع میں بھی اسی طرز پر کوششیں جاری ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں ریونیو اہلکاروں کی کوششوں سے حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران صرف دو دنوں میں انکاری والدین میں 30 فیصد تک کمی ہے ہے جو کہ خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے غیر ملکی وفد جن میں پریذیڈنٹ گلوبل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس اور پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس فاونڈیشن کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان مایئکل گال وے سے اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی انسداد پولیو پاکستان اور افغانستان کے لئے پریذیڈنٹ گلوبل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس اور بل گیٹس فاونڈیشن کے نمائندہ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو بل گیٹس اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے مایئکل گال وے نے جاری انسداد پولیو مہم اور پشاور اور قبائلی ضلع خیبر میں اقدامات کا جائزہ لینے کی غرض سے پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت پولیو آوور سائڈ بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پشاور اور قبائلی ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ERU کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں افغانستان میں پولیو کے پھیلنے اور خطے پر اس کے ممکنہ اثرات،پشاور کے علاقوں لڑمہ اور نرے خوڑ میں پولیو کے نمونے مثبت آنے کے بعد کے اقدامات، جاری موجودہ پولیو مہم اور گزشتہ تین انسداد پولیو مہمات پر مہمانوں کو آگاہی دی گئی اجلاس میں مہمانوں نے خیبرپختونخوا اور خصوصا پشاور ڈویژن کے اضلاع میں انسداد پولیو مہمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جون 2023 میں ہائی رسک علاقوں میں پولیو کے نمونے منفی آنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر دور رس اقدامات پر ڈویژنل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اس کے علاوہ انہوں نے انکاری والدین کو راضی کرنے،پولیو کی ٹیموں کو سیکورٹی کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ اسی طرز اقدامات کے بدولت مزید کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں انہوں نے افغانستان میں وبا پھیلنے کے بعد پاکستان پر اس کے اثرات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مہمانوں کی آمد اور ان کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بھی ان کی بھرپورسرپرستی اور تعاون جاری رہے گا اجلاس کے اختتام پر کمشنر آفس پشاور تشریف لانے پر مہمان ڈاکٹر کرس ایلس کو شیلڈ پیش کی گئی