y پشاور میں پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا دوسرے روز انعقاد
۔ اختتامی روز ایران کے وائس قونصل جنرل،اراکین صوبائی اسمبلی اورسکریٹری لائیوسٹاک نے پولٹری صنعت سے متعلق سٹالز کا دورہ کیا
بدھ 1 مئی 2024 21:10
(جاری ہے)
ایکسپو میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں سے منسلک ماہرین اور صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے پولٹری صنعت سے وابسطہ افراد نے بھی شرکت کی۔
ایران کے وائس قونصل جنرل نے پولٹری ایکسپو میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسے مقامی سطح پر پولٹری صنعت کی ترقی کیلئے ایک اہم کاوش قرار دیا۔انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو میں مختلف کمپنیز،زمینداروں،فیڈز تیار کرنے والے اداروں اور اس صنعت سے تعلق رکھنے والے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک مربوط تعلق بنے گا جو اس شعبے کی مقامی سطح پر ترقی کیلئے ایک نمایاں اقدام ہے۔ اختتامی روز سیکریٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عنبر علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد پولٹری صنعت سے وابسطہ ملکی و غیر ملکی کمپنیز،پولٹری ایسوسی ایشن،کاروباری حضرات اور اس سے جڑے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا تھا جو صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش تھی۔ا نھوں نے کہا کی اس ایکسپو میں لوگوں نے توقع سے زیادہ تعداد میں شرکت کی جس کی وجہ سے تمام حصہ داروں کے مابین پولٹری صنعت کی ترقی کیلئے باہمی تعاون کے حوالے سے روابط بڑھیں گے۔ انھوں نے کہا اج کل پولٹری کاروبار کیلئے موسمی حالات کی وجہ سے کنٹرول شیڈز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم خیبر پختونخوا کے منفرد ماحولیاتی خصوصیات کی وجہ سے ہزارہ سوات،دیر اور ضم اضلاع سمیت کئی ایسے مقامات ہیں جو کسی بھی خطرے کے بغیر پولٹری صنعت کیلئے انتہائی موزوں ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس ایکسپو کا انعقاد آئندہ ہر سال کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.