ضلع جھل مگسی کی ترقی اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری ہمارا مشن ہے،نو ا بز ادہ طا ر ق خان مگسی

کرسی کی کوئی اہمیت نہیں وزیر رہوں یا رکن صو بائی اسمبلی ہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا عوام کی خدمت سے ہی دلی سکون ملتا ہے، صو با ئی وزیر

بدھ 1 مئی 2024 21:40

گنداواہ،جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی کی ترقی اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری ہمارا مشن ہے کرسی کی کوئی اہمیت نہیں وزیر رہوں یا رکن صو بائی اسمبلی ہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا عوام کی خدمت سے ہی دلی سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں ڈسٹرکٹ کونسل کا بجٹ اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیرمین جھل مگسی علی رضا خان مگسی, معزز شخصیت سید صفدر اکبر شاہ,معزز شخصیت سید یونس علی شاہ, قبائلی شخصیت میر مہر اللہ خان مگسی, میر اورنگزیب دیناری, ضلعی ترجمان بی اے پی و مگسی پینل ایڈووکیٹ سید ولایت حسین ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر میر ذوالفقار علی لاشاری و دیگر علاقے کے معززین, معتبرین اور یوسیز کے تمام چیرمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جھل مگسی گنداواہ کے عوامی نمائندے اور عوام کیلئے میرا دروازہ سیاسی جماعتیں, کارکن معتبرین اور ہر فکر طبقے کے لوگوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ضلع بھر کے علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ اور ایم سی کے بجٹ سے ضلع بھر میں ترقیاتی کام ہونگے جس سے عوام براہ راست مستفید ہونگے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2022 کے سیلاب نے پورے ضلع کے سڑکوں کو بہا لے گیا تھا خاص کر گنداواہ نوتال سڑک کو شدید نقصان ہوا تھا پھر بھی دوسروں اضلاع کی مناسبت سے گنداواہ نوتال سڑک کا کام بہتر اور معیاری ہوا تھا جو 80 فیصد کام ہوا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہماری پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی کا اتحاد نون لیگ سے ہوا تھا اور ہے انھوں نے کہا کہ جو مجھے منسٹری کا عہدہ دیا جارہا تھا وہ عوام کے مفادات میں نہیں تھا اس لیے میں نے منسٹری لینے سے انکار کردیا انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔