''لاہور راوی ریلی" کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ شروع ہوگی،ترجمان
جمعرات 2 مئی 2024 16:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ4 مئی کو افتتاحی تقریب سی بی ڈی مین بلیوارڈ گلبرگ میں ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 5 مئی کو لاہور فورٹ میں ہوگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ محکمہ سیاحت کے تعاون سے زندہ دلان لاہور کے لیے ایک سنسنی خیز ایونٹ لا رہے ہیں،جس کا مقصد نوجوانوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔
دوسری طرف محکمہ سیاحت کے ترجمان نے اس حوالے سے اے پی پی کو بتایا کہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو پاکستان میں بے حد مقبول ہے،لاہور سے اس کا آغاز ایک مستقل خصوصیت پیدا کر دے گا۔انہوں نے سی بی ڈی پر ڈرائیوروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہنے کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی موٹر سپورٹس میں اولین درجہ رکھتا ہے،جس نے مختلف ریلیوں میں 500 کلومیٹر تک کا ٹریک کور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اربن سنٹر میں پہلی بار اس سطح پر ایک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ ایک امید افزا ترقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فارمولا ون ریس کی میزبانی کا بھی منصوبہ ہے جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ راوی ریلی کے بعد پنجاب کے باقی دریائوں میں بھی ایسی ہی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ محکمہ کا ارادہ ہے کہ ہر سال اس کا انعقاد کیا جائے۔راوی پر یہ ٹریک ایک مستقل فیچر ہوگا۔پاکستان بھر سے لوگ5 مئی کو ہونے والی ریلی میں شرکت کے لئے آرہے ہیں اور توقع ہے کہ اگلی بار بین الاقوامی ڈرائیورز کی بھی شرکت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلی کو دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کی سہولت کے لیے شٹل بس سروس دستیاب رہے گی۔\395مزید قومی خبریں
-
قومی اسمبلی،زرتاج گل سے بدکلامی پرطارق بشیرچیمہ کی رکنیت پورے سیشن کیلئے معطل
-
آرگینک فوڈ کے فروغ کے لئے شہریوں کو کچن گارڈننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے،ڈی جی پی ایچ اے
-
سکیورٹی خدشات کے تناظر میں قومی اسمبلی کی عمارت اور لابیوں میں حفاظتی اقدامات کویقینی بنانا ضروری ہے، خواجہ محمد آصف
-
گورنرپنجاب سلیم حیدر سے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج کی ملاقات
-
شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد بلال
-
جنوبی وزیر ستان ، زیرتعمیر گرلز اکیڈ می میں دھماکےسےعمارت کو شدید نقصان
-
پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’یوم تکبیر‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
-
کپتان کی ایک جھلک پر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
-
موجودہ حالات میں کراچی پاکستان کا معاشی حب نہیں رہا، گورنر سندھ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.