اسلامی ممالک کو اسرائیلی دہشت گردی کو پوری قوت سے روکنا ہوگا: سنی علما کونسل

جمعرات 2 مئی 2024 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) صدرسنی علما ء کو نسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ اسلامی ممالک کو اسرائیلی دہشتگردی کو پوری قوت سے روکنا ہوگا،فلسطین میں بلا ناغہ درجنوں شہادتیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اور موم بتی مافیاکے منہ پر تمانچہ ہے، دنیا میں قوموں کی تباہی کے اصل ذمہ دار امریکہ، بھارت اور اسرائیل ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیلی مظالم عالم اسلام کے ضمیر جھنجوڑنے کے لیے کافی ہے بدقسمتی سے عالم اسلام خواب غفلت میں پڑا ہوا اور یہودی روزانہ معصوم بچوں کی لاشوں کے لوتھڑے فضا میں اڑا رہے ہیں ملت کفر مسلمانوں کو مٹانے کے در پے ہے لیکن اس کو یہ بات ذہن میں ضرور رکھنی چاہیے کہ اسلام مٹنے کے لیے نہیںآیا بلکہ یہ تمام باطل نظاموں کو مٹانے کے لیے آیا ہے اسلام کی حقانیت پوری دنیا کے سامنے ہے۔