سپیکرقومی اسمبلی سے چئیرمین نیب کی ملاقات ، چئیرمین نیب نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ادارے کی کوششوں سے آگاہ کیا

جمعرات 2 مئی 2024 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سے چئیرمین نیب کی ملاقات، چئیرمین نیب نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ادارے کی کوششوں سے آگاہ کیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، چئیرمین نیب نے کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں سے آگاہ کیا، چئیرمین نیب نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے، سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام شراکت داروں کا تعاون ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے شفاف احتساب کے حوالہ سے پارلیمنٹ کے تعاون کا یقین دلایا، ملاقات میں مختلف اداروں میں کرپشن کیسز کی تحقیقات سے متعلق امور پہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی نیب نے شروع کر رکھی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ اس حوالہ سے گزشتہ چھ سال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرے گا۔