چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر9کا دورہ

جمعرات 2 مئی 2024 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر09کے علاقہ مکینوں کی شکایت پرسیکٹر الیون ڈی کا دورہ ۔سیکٹر الیون ڈی چڑھائی اسٹاپ پر مزکورہ سیوریج کی لائن کی تبدیلی کا معائنہ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،یونین کمیٹی نمبر 09 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی ،یونین کونسل09 کے ممبران و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ یونین کمیٹی نمبر09 میںسیوریج کی لائن کی خستہ حالی سے علاقہ مکین گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی اذیت سے دو چار تھے ،عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کے فنڈ سے سیوریج لائن کو تبدیل کیا جارہاہے اس لائن کی تبدیلی سے علاقے میںگندہ پانی جمع نہیں ہوگا اور علاقہ مکین سکون کا سانس لینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی سے جمع شدہ گندے پانی سے بدبو اور تعفن کا خاتمہ ہوگا، گندے پانی کے اجتماع کی وجہ سے علاقے میں مچھروں کی بھرمار ہورہی تھی جس کی وجہ سے مختلف بیماریا ں جنم لے رہی تھیں۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں سیوریج کا بوسیدہ اور ناکارہ سسٹم ہونے سے آئے دن مختلف یونین کمیٹیز میں سیوریج کا پانی جمع ہوتا رہتا ہے جس سے اہلیان نیو کراچی ٹاون بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

جبکہ علاقہ مکینوں کی متعدد بار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے سے شکایات کے باوجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرتاہے۔ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و ذمہ داران اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ان عوامی مسائل کو بر وقت حل کریں تاکہ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن سکھ کا سانس لے سکیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اپنے درینہ مسئلے سیوریج لائن کی تبدیلی پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اِن کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ۔