بلوچستان کے 800سرکاری اساتذہ کو برطرف کرنے کی تیاریاں مکمل

اساتذہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں پڑھانے کیلئے سکول آنا پڑے گا، وزیراعلی

جمعرات 2 مئی 2024 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 800اساتذہ کو برطرف کرنے جارہے ہیں، اساتذہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پڑھانے کیلئے سکول آنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری نہیں بکے گی، اگر کسی نے نوکری بیچنے کی کوشش کی تو کارروائی ہوگی، بلوچستان میں سو فیصد میرٹ پر کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہماری بچیاں آگے آئیں، یقین ہیراحیلہ حمیددرانی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم میں بہتری آئیگی، بلوچستان کے تعلیمی شعبے میں بہتری لارہے ہیں، تعلیم کے شعبے میں کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 800اساتذہ کو برطرف کرنے جارہے ہیں، اساتذہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پڑھانے کیلئے سکول آنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :