ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کر لی

جمعہ 3 مئی 2024 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 کے مطابق ایشیا بھر کی جامعات میں 251-300 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کی جبکہ پنجاب کی پبلک سیکٹر کی جامعات میں چو تھی اور پاکستان بھر کی جامعات میںبارہو یں پوزیشن حا صل کر لی ہے۔ویٹر نری یونیورسٹی کی مو جودہ پوزیشن کو ٹائمز ہائیر ایجو کیشن کے بنیادی مشن جن میں ٹیچنگ ،ریسرچ، ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر اور انٹر نیشنل اآ ئو ٹ لک کو مد نظر رکھ کر جانچا گیا ہے۔

یاد رہے ویٹر نری یونیورسٹی اس سے قبل 351-400 کی پوزیشن پر تھی جو کہ اب مزید بہتر ہو کر251-300 کی پوزیشن پر آ گئی ہے ۔ویٹر نری یونیورسٹی نے یہ پوزیشن انتہا ئی کم مدت میں وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) کی اعلی قیادت ، کوالٹی انہانسمینٹ سیل ، ڈین ڈائریکٹرز، چیرپرسنز ، فیکلٹی اور سٹاف کی مشتر کہ کا وشو ں کی بدولت حا صل کی ہے۔

(جاری ہے)

اُس مو قع پر وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد یونس نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یو نیورسٹی رینکنگ 2024 کے مطابق ایشیا بھر کی جامعات میں 251-300 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کرنے پریو نیورسٹی کے سٹیک ہولڈرز، فیکلٹی ممبران، انتظا میہ اورطلبہ کو مبار کبا د پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :