کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے اقدامات کا جائزہ

جمعہ 3 مئی 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) کراچی میں ہیٹ ویو سے شہریوں کو بچانے کیلیے مارکیٹوں بس اسٹاپس سمیت مختلف مصروف مقامات پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگاء جائیں گی اور تمام ٹاونز میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بناے جائں گے ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں فوری طبی امداد کی سہولیات ہو نگی پینے کا ٹھنڈا پانی سایہ دار جگہ گیلے ٹاولز اور او آر ایس دستیاب ہوگی ہیٹ اسٹروک سینٹرز لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں صوبائی ڈیزازسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محکمہ صحت اسپتالوں کی انتظامیہ بلدیہ عظمی ٹاون ایڈمنسٹریشن کے الیکٹرک دیگر اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی رہنمائی اور مدد کریں گے محکمہ صحت ہیٹ ویو سے بچاو کے اصولوں سے آگاہی کے لیے تشہیری اقدامات کریں گا ممتاز شخصیات کے ذریعے آگاہی ویڈیوز اور پیغامات کو سوشل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ صحت کے افسران اور الیکٹرک ایدھی جے ڈی سی اور سیلانی ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2015 کے سانحہ ہیٹ ویو کو مدنظر رکھ کر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اتفاق کیا گیا کہ اجلاس میں کمشنر نے کہا کہ ہیٹ ویو کے اثرات سے شہریوں کو بچانے کیلیے جامعہ منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے فیصلہ کیا گیا اگلے تین روز میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع کے لیے ہنگامی منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اجلاس کو متوقع ہیٹ ویو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے کہا 6 تا 8 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے اس موقع پر شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز کو فعال کرنیکی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ ممکنہ طور پر تین سے چار روز قبل جاری کیا جاے گا فیصلہ کیا گیا شہریوں کی آگاہی اور اداروں کی رہنمائی کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ موسمیات اس موقع پر الرٹ کے ساتھ اپنی ایڈوائزری بھی جاری کرے گا تاہم صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صحت اور ایمرجنسی سے نمٹنے والے ادارے انتظامیہ اسپتال فوری طور پراپنی تیاریوں کو ترجیحی کوششوں کے ذریعے جلد از جلد مکمل کر لیں گے نمائندہ کے الیکٹرک نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ اس موقع پر ترجیحات کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کر نے کے لیے پوری طرح تیار ہے کے الیکٹرک نمائندے نے کہاکہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جاے گی وہ انتظامیہ کی مشاورت اور رہنمائی سے کے الیکٹرک خصوصی اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں بلدیہ عظمی کے اسپتالوں جناح اسپتال اور سول اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹرچری کہ سہولت فراہم ہوگی جہاں بڑے اسپتالوں میں وارڈ اور دیگر اسپتالوں میں بیڈز ہونگے اور تمام ضروری طبی عملہ اور سہولتیں ہونگی۔ نجی اسپتالوں سے بھی تعاون کے حصول کیلیے محکمہ صحت رابطہ سے اقدامات کرے گا۔ ہیں۔