Live Updates

ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہر میں واقع مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 4 مئی 2024 12:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہر میں واقع مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف کی حاضری چیک کی اور وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی بھی انکے ہمراہ تھے۔

دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کی دستیابی بارے دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کے ہسپتالوں کی تواتر کیساتھ مانیٹرنگ جاری رہے گی ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری کیلئے غیر معمولی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے آج چارج سنبھالتے ہی دن کے اوقات میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا تھا اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے انہوں نے رات گئے دوبارہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات