لالہ اسد خان ودیگر کیخلاف جھوٹے مقدمات فوری واپس لئے جائیں ، ملک نظر ز دران

واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر زدران قوم سخت احتجاج پر مجبور ہوگی

ہفتہ 4 مئی 2024 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) زدران قوم کے معتبرین ملک نظرزدران ،حاجی حبیب اللہ خان زدران ،فائیوں خان زدران ،صدیق زدران ، حما س زدران ، حاجی حسن زدران ،ببرک خان اوردیگر نے لالہ اسد خان پاپاجدراناورانکے عزیز اقارب کے گھروں پر گوجرانولہ پولیس کے چھاپے ،چادراورچار دیواری کے تقدس کی پامالی،توڑ پھوڑ اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لالہ اسد خان اوردیگر کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر واپس لئے جائیں اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر زدران قوم سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو زدران قوم کے معتبرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ زدران قوم ایک پرامن قوم ہے اور ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہے گزشتہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80سے سابقہ ٹکٹ ہولڈر روز لالہ اسد اللہ کے گھر پر پولیس نے بغیر کسی وجہ اور وارنٹ کے چھاپہ مار کر لالہ اسد ،انکی اہلیہ اور بچوں پر شدید تشدد کیا اور گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ کی جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس جھوٹے اور بے بنیادمقدمات کے زریعے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زدران قوم لالہ اسد کے گھر پرچھاپے اور جھوٹے مقدمات درج کرکی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کرتی ہے کہ جھوٹے مقدمات فوری طورپر ختم کرکے اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔