پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی، سی سی پی

ہفتہ 4 مئی 2024 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) مسابقتی کمیشن پاکستان(سی سی پی)نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای)ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔سی سی پی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای)کی نجکاری کیلیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

مسابقتی کمیشن کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہولڈنگ کمپنی حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، ہولڈنگ کمپنی بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں / نان کور واجبات بھی حاصل کرے گی۔سی سی پی کے مطابق ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔مسابقتی کمیشن کے مطابق یہ منظوری ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری راغب کرنے کیلیے بہت اہم ہے۔