حسن ابدال پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا

اتوار 5 مئی 2024 16:40

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) حسن ابدال پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر کے دوران تفتیش چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو امتیاز شاہ سکنہ کوٹ سونڈکی نے درخواست دی کہ شادی کے فنکشن میں آیا ہوا تھا جب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل غائب تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان شہزاد خان ولد ارشاد خان اور تنویر خان ولد سرفراز خان سکنائے ایبٹ آباد کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔